پاکستان

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا تھیلا 80، چینی 5، گھی 15، ٹیٹرا پیک دودھ 20 روپے لیٹر سستا

1000اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کردیں،عوام کومہنگائی سے بچاناترجیح ہے، وزیر مملکت ارشد لغاری،رمضان پیکیج کااعلان۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے1ارب 73کروڑ روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کردیاگیا۔

رمضان پیکیج کے تحت شہریوں کو آٹا 20 کلو کا تھیلہ مارکیٹ سے 80روپے سستا،چینی فی کلو 5 روپے سستی، مختلف برانڈ زکے گھی 15روپے فی کلو اورآئل فی لیٹر10روپے سستے سمیت 19اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی، جبکہ1000سے زائد اشیا پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنی طرف سے عوام کو 5سے10فیصدتک ریلیف فراہم کریگا۔

وزیرمملکت صنعت و پیداوارارشدخان لغاری نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہاکہ عوام کومہنگائی سے بچانا اورماہ رمضان میں سہولتیں پہنچانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان ترجیحات کی وجہ سے موجودہ حکومت نے 19اشیاء خورد ونوش پر 1 ارب73کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا،اس موقع پرایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورزکا رپوریشن سیدحبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے۔

اس ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیائے خوردونوش رعایتی نرخوں پرفراہم کی جائینگی ، چینی،آ ٹا،گھی،آئل،دال چنا،سفید چنے،بیسن ،کجھور، چائے ،مختلف قسم کے چاول، دالیں ،ٹیٹرا پیک دودھ،مشروبات اور مصالحہ جات پرسبسڈی دی جائیگی۔

رمضان پیکیج کے تحت آٹا،چینی ،مختلف برانڈزکے گھی، آئل ،دال چنا 25روپے،دال مونگ دھلی ہوئی 25روپے،دال ماش دھلی35روپے،سفید چنے 40 روپے ،بیسن 20روپے ،کجھور فی پیکٹ 500گرام 25 روپے ،سپر باسمتی چاول 30روپے ،سیلاچاول 25روپے ،ٹو ٹا چاول 17روپے ،مشروبات 800ملی لیٹر 13 روپے، مشروبات 1500ملی لیٹر 19روپے ،چائے 950گرام 79روپے سے84روپے ،ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر20روپے سستا ملے گا جبکہ مصالحہ جات پر10فیصد تک خصوصی ڈسکائونٹ دیا جائیگا۔

سبسڈی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزکا رپوریشن پر چینی 51روپے فی کلو،دال چنا فی کلو 95روپے، دال مونگ (دھلی ہوئی) 90روپے فی کلو، دال ماش (دھلی ہوئی) فی کلو 105روپے، دال مسور فی کلو 80روپے، سفید چنے 140روپے فی کلو، بیسن 120روپے فی کلو، کجھور (500گرام پیکٹ) 75روپے، سپرباسمتی چاول 110 روپے فی کلو، سیلاچاول 115روپے فی کلو، ٹوٹا چاول 63 روپے فی کلو ، مشروبات 800ملی لیٹر 177روپے فی بوتل ، مشروبات 1500ملی لیٹر 311روپے فی بوتل،چائے 950 گرام 756روپے، ٹیٹرا پیک دودھ110روپے فی لیٹر دستیاب ہوگی جبکہ مصالحہ جات پر 10فیصدتک کی بچت ہوگی۔

اس کے علاوہ1000سے زائد اشیاء پریوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنی طرف سے عوام کو 5سے10 فیصدتک خصوصی ریلیف فراہم کریگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 13 =

Back to top button