بین الاقوامی

سنجے یا رنبیر؟ فلم ‘سنجو’ کے نیا پوسٹر جاری کردیا گیا


ممبئی: حال ہی میں مشہور فلم ساز راج کمار ہیرانی نے فلم ‘سنجو’ کا نیا پوسٹر جاری کردیا ہے ۔

جیسے کے نام سے ہی ظاہر ہے فلم’سنجو’ کی کہانی سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رنبیر کپور نے اپنی اداکاری سے سب کے دل فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی جیت لیے ہیں۔

البتہ فلم کے ٹیزر ریلزی ہونے کے بعد راج کمار ہیرانی نے فلم کا ایک نیا پوسٹر جاری کہا جس مین رنبیر کپور ہوبہو 1990 کے سنجے دت لگ رہے ہیں۔

فلم کے پوسٹر میں رنبیر کپور نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی جینز پہنی ہوئی ہے، جبکہ رنبیر کے بال بلکل ویسے ہی ہے جیسے 1990 میں سنجے دت کے بال تھے۔

اگر آپ نے مشہور اداکار سنجے دت کو 1990 میں دیکھا ہے تو آپ ضرور یہ پوسٹر دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ سنجے دت ہیں یا رنبیر کپور۔

نیا پوسٹر دیکھیں:

Another one of Ranbir as #Sanju in the 90’s. Coming up tomorrow is Ranbir as Munnabhai. #RanbirKapoor #RajkumarHiraniFilms @VVCFilms @foxstarhindi pic.twitter.com/DXtcM9eWuQ

— Rajkumar Hirani (@RajkumarHirani) May 3, 2018

فلم میں پاریش راول سنجے دت کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ منیشا کوئرالا سنجے کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں انوشکا شرمہ ، سونم کپور ، دیا مرزہ ، بمن ایرانی ، وکی کوشال، کرشمہ تنا اور جم ساربھ شامل ہیں۔

جبکہ فلم کو پروڈیوس کرنے میں ونود چوپڑا فلمز ،راج کمار ہیرانی فلمز اور فاکس اسٹار اسٹوڈیو کا ہاتھ ہے۔

فلم ‘سنجو’ 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one + six =

Back to top button