صحت

روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے‘حکماء

لاہور ( این این آئی) پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے روزہ اور ہماری صحت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم محمد افضل میو،حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری، حکیم محمد ابو بکر، حکیم حامد محمود ، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ

جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے، دور حاضر کی عام اور پریشان کن امراض موٹاپا‘ بلڈپریشر‘ ذیابیطس‘ امراض قلب‘ معدہ‘ جگر‘ آنتوں اور گردوں کے امراض کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات پائیہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ مندرجہ بالا امراض کی بڑی وجہ کھانے پینے میں بے اعتدالی، نظام ہضم کی خرابی اور روزمرہ معمولات میں عدم توازن جیسے عوامل شامل ہیں جس سے معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے معدے کو آرام ملتا ہے،اس عرصہ میں معدہ کی اصلاح ہوتی ہے،روزہ رکھنے سے ’’قوت‘‘ ہضم کے عمل پر صرف ہونے کی بجائے بدن سے فاسد اور ردی مادے خارج کرتی ہے جس سے جسم مضر صحت مواد سے پاک ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں روزہ کی طرز پرفاقے کو علاج کے لیے ایک مستقل طریق علاج کی حیثیت حاصل ہے، روزہ سے مختلف امراض کا علاج کیا جاتا ہے اور اس سے بہت سے مریض عروس صحت سے ہمکنار ہو جاتے ہیں ۔روزہ سے ہم اسی صورت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب سنت نبویﷺ کے مطابق افطاری و سحری کا اہتمام کیا جائے یعنی موجودہ موسم میں کھجور اور دودھ کے ساتھ افطاری اور سحری کے وقت سادہ اور ہلکی پھلکی غذا کھائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 2 =

Back to top button