صحت

گنج پن کے علاج میں پیش رفت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ گزشتہ برس مئی میں امریکی جب کہ 2016 میں جاپانی ماہرین نے بھی گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم اب برطانوی ماہرین نے بھی ممکنہ طور گنج پن کے ممکنہ علاج کو دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی ماہرین نے گزشتہ برس کینسر کی رسولیوں کی تحقیق کے دوران اچانک گنج پن کا علاج دریافت کرتے ہوئے ایسی کریم اور روغن متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ جس سے بالوں کا گرنا یا ان کا سفید ہونا بند ہوسکتا تھا۔ ماہرین نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اس دریافت میں مزید تحقیق

کرنا ہوگی، جس کے بعد ہی کریم یا روغن کو متعارف کرایا جائے گا۔ اسی طرح 2016 میں جاپانی ماہرین نے بھی ایک مصنوعی جلد کے ذریعے گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کیا تھا۔ گنج پن کا قابل بھروسا علاج دریافت؟ جاپانی ماہرین نے چوہوں کے مسوڑوں کے ٹشوز کی مدد سے ایک مصنوعی کھال بنا نے کے بعد اس پر مصنوعی بال اگانے کا تجربہ کیا تھا، جو ابتدائی طور پر کامیاب گیا تھا۔ جاپانی ماہرین نے بھی اسے ابتدائی تحقیق قرار دیتے ہوئے اس پر مزید کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب برطانوی ماہرین نے بھی گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے بھربھری اور کمزور ہڈیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا سے گنج پن کا ممکنہ علاج دریافت کیا ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق ہڈیوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا نے حیران کن طور پر انسانی جسم میں بال اگانے والے خلیات کو متاثر کرنے والے وائرسز کا راستہ روکنے کا کام کیا۔ گنج پن کی وجہ اور علاج دریافت؟ ساتھ ہی برطانوی ماہرین نے بھی کہا کہ اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ یہ ابتدائی اور اچانک ہونے والی دریافت ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری کے لیے استعمال ہونے والی دوا کا بال اگانے والے خلیات کو مضبوط کرنے کی تحقیق کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ماہرین گنج پن کے شکار افراد کے لیے کوئی مستند علاج اور حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس وقت گنج پن کا کوئی بھی سائنسی اور مستند علاج موجود نہیں۔ گنج پن کے شکار افراد ہیئر ٹرانسپلانٹ سمیت مختلف ٹوٹکوں اور دوائیوں کے ذریعے اپنے بال اگانے اور بچانے پر مجبور ہیں۔ گنج پن کا شکار زیادہ تر مرد حضرات ہوتے ہیں، تاہم حالیہ سالوں میں خواتین میں بھی گنج پن کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گنج پن ہونے کی مختلف وجوہات ہیں، بعض افراد قدرتی طور پر اس مرض کا شکار ہوتے ہیں، جب کہ بعض افراد مختلف مسائل کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine − one =

Back to top button